نئی دہلی: روس کے وزیرخارجہ بھارت کے دورے پرنئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔سرگئی لاروف بھارتی ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ چین کے دورے کے بعد روسی وزیر خارجہ اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکراور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔ روس مغربی پالیسیوں اور پابندیوں کے باوجود بھارت سے تجارت جاری رکھنے اور یوکرین کے تنازعے پر مذاکرات کریں گے۔