روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف ماسکو،امریکا، لندن، پیرس اور دنیاکے دیگر شہروں میں دوسرے دن بھی احتجاج کیاگیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ روسی افواج یوکرین سے نکل جائے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق واشنگٹن اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں روس کے یوکرین پرحملے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔لندن، پیرس، وارسا اور دیگر یورپی شہروں میں ہزارو ں افراد نے احتجاج کیا۔


پوٹن کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ اور مطالبہ کیاکہ روس یوکرین میں لڑائی بند کرے اور افواج کیف سے واپس بلائے۔ دنیا کے دیر ممالک اور خود روس کے شہروں ماسکو، سنٹ پیٹرس برگ اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More