ماسکو: روس نےہائپرسونک زرکون کروز میزائل کا تجربہ کیاہے۔ میزائل تقریباً 1,000 کلومیٹر (625 میل) کے فاصلے داغاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس نےہائپرسونک زرکون کروز میزائل کا تجربہ کیاہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ میزائل تقریباً 1,000 کلومیٹر (625 میل) کے فاصلے داغاگیا۔یہ میزائل بحیرہ بیرنٹس سے داغا گیا تھا۔ اور اس نے بحیرہ وائٹ میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ میزائل ایک جہاز سے داغا جا رہا ہے اور ایک تیز رفتار راستے پر آسمان میں گرتا ہے۔