روس نے یوکرین پر حملہ نہیں کیا ہے، چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی فوج نے حملہ نہیں کیا ہے جیسا کہ غیر ملکی میڈیا پر بیان کیا جا رہا ہے۔

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔ یوکرین پر روسی فوج نے حملہ نہیں کیا، جیسا غیر ملکی میڈیا پر بیان کیا جا رہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ تمام فریقین کے تحفظ کے جائز خدشات کا احترام کیا جائے گا۔ روس آزاد ملک ہےوہ اپنے مفادات کی بنیاد پر فیصلے کر سکتا ہے۔ یوکرین کے معاملے پر فریقین کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔ جنگ کو بڑھاوا دینے والے تمام اقدامات پر اعتراض ہے۔ کچھ ممالک آگ بھڑکانے میں امریکا کا ساتھ دے رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More