روس یوکرائن پر کسی بھی دن حملہ کرسکتا ہے، جیک سلیوان

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ اگر روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ شروع ہوئی تو یوکرائن کو بھاری جانی نقصان ہوگالیکن روس کو بھی اس کی اسٹریٹیجک قیمت چکانی پڑے گی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس ایک تنازع شروع کرتے ہوئے یوکرائن پر کسی بھی دن حملہ کرسکتا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو یوکرائن کو بھاری جانی نقصان ہوگالیکن روس کو بھی اس کی اسٹریٹیجک قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے سینئر مشیر نے یہ سخت وارننگ ایسے وقت جاری کی ہے جب ایک ہی دن پہلے امریکی حکام نے یہ تصدیق کی تھی کہ روس نے کم از کم 70 فیصد فوجی طاقت جمع کرلی ہے، جس کا مقصد ممکنہ طور پر اس ماہ کے وسط تک روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو یوکرائن پر مکمل حملہ شروع کرنے کا حکم دینے کا متبادل فراہم کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More