روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے شہر میلیٹوپول پر قبضہ کرلیا

ماسکو: روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے شہر میلیٹوپول پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پر کروز میزائل اور توپ خانے سے حملے کیئے گئے۔روس کی خبر ایجنسی کے دعوے کے مطابق روسی افواج نے ڈیڑھ لاکھ آبادی کے شہر میلیٹوپول پر قبضہ کرلیا ہے۔یوکرین انتظامیہ کی جانب سے ابتک تصدیق نہیں کی گئی ۔

یوکرائنی حکام کے مطابق نے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پر کروز میزائل اور توپ خانے سے حملے کیئے گئے۔ روسی افواج نے بحیرہ اسود سے کیف میں سومی اور پولٹاوا میں دو کروز داغے پر کروز میزائل داغے۔ایک میزائل رہائشی عمارت کو لگا اورجبکہ دوسرا میزائل ہوائی اڈے کے قریب لگا۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے،ریاست کا دفاع کریں گے۔یوکرائنی حکام نے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ روسی افواج کی پیش قدمی سے کیف کے دفاع میں مدد کریں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More