یوکرین کے متعدد شہروں پر ساتویں روز بھی حملے جاری

روسں نے یوکرین کے متعدد شہروں پر ساتویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خارکیف میں روسی گولہ باری سے کم از کم اکیس افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ روسی فوج کے مطابق روس نے جنوبی شہر خیرسون پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے بڑے شہر خارکیف میں روسی فضائیہ کے دستوں نے دیگر مقامات کے علاوہ ایک ہسپتال اور ایک فلائٹ اسکول پر حملہ کیا۔ خارکیف میں کم از کم اکیس افراد ہلاک اور دو سو سے زائد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

دارالحکومت کیف سے تقریباً 80 کلومیٹر دور شہر بِلا اور شیتومئیر سے بھی لڑائی اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یوکرین کے جنوبی شہر خیرسون میں روسی فوجیوں نے ٹرین اسٹیشن اور بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More