ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد: اوگرا نے یکم مارچ سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ۔ ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے ایک پیسے اضافہ کردیا گیاجس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 233 روپے 78 پیسے فی کلو تک ہوگئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔نئی قیمتوں کے بعد گھریلو سلنڈر 318 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، واضح رہے کہ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More