راس ٹیلر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے بیٹر راس ٹیلرنےرواں ہوم سیزن کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ رائٹ ہینڈر بنگلہ دیش کےخلاف ریڈبال اورآسٹریلیا سے وائٹ بال کرکٹ میں آخری مرتبہ ایکشن میں نظرآئیں گے۔ راس ٹیلرنے چار سوپینتالیس بین الاقوامی میچوں میں اٹھارہ ہزار چوہتر رنز تیس سنچریز اوراکیانوے ففٹیز سمیت بنائے۔

نیوزی لینڈ کے سینتیس سالہ بیٹر راس ٹیلر بنگلہ دیش کے خلاف دوٹیسٹ اور آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کے بعد کرکٹ سے رخصت ہوجائیں گے۔ انہوں نےکہا کہ سترہ سالہ کیریئرکو خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے۔ وہ بنگلہ دیش سے ریڈ بال اور آسٹریلیا سے وائٹ بال کرکٹ میں آخری مرتبہ کھیلیں گے۔ راس ٹیلرنے دو ہزارچھ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف ون ڈے اوراگلے سال جنوبی افریقا کے مقابل ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اورسنچریز اسکور کی ہیں۔ ایک سودس ٹیسٹ میں ٹیلر نےانیس سنچریز اورپینتیس ففٹیزسمیت سات ہزار پانچ سو چوراسی رنزبنائے۔ بہترین اسکوردوسونوے رنزرہا۔دوسوتینتیس ون ڈے میں آٹھ ہزارپانچ سواکیاسی رنزاسکورکیے، جس میں انیس سنچریز اورپینتیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ایک سو دو ٹی ٹوئنٹی میچزمیں ایک ہزارنوسو نو رنزسات ففٹیز کی مدد سے بنائے۔ راس ٹیلرنے چودہ ٹیسٹ، بیس ون ڈے اورتیرہ ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کی قیادت بھی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More