کرسٹیانورونالڈونے کیریئرکی60ویں ہیٹ ٹرک بنالی

پرتگال اورمانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کی ساٹھویں ہیٹ ٹرک بنالی۔رونالڈو کی شاندارہیٹ ٹرک کی بدولت یونائیٹڈ نے ناروچ سٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدتین دوسے شکست دیدی اور پوائنٹ ٹیبل پرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

پرتگال اور مانچسٹریونائیٹڈکے اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئرکی ساٹھویں ہیٹ ٹرک بنالی۔ اسٹار فارورڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت مانچسٹریونائیٹڈ نے ناروچ سٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوکے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا اور پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ انگلش پریمیئرلیگ میچ میں رونالڈو نے ساتویں منٹ میں ایلانگاکے پاس پرپہلاگول کیا۔ بتیس ویں منٹ پر ہیڈرکے ذریعے یونائیٹڈ کی برتری دگنی کردی۔

پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل ناروچ سٹی نے پہلا اور دوسرے ہاف کے شروع میں دوسراگول کرکے اسکوربرابرکردیا۔ ساٹھویں منٹ پر رونالڈو نے فیصلہ کن گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی اور اپنی ٹیم کوتین دوکی فتح سے ہمکنارکردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More