پولش فٹبالر رابرٹ لیوانڈوسکی نے فیفا ایوارڈ جیت لیا

پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی نے مسلسل دوسرے سال فیفاپلیئرآف ایئر ایوارڈ جیت لیا۔ پولش اسٹار نے لیونل میسی اورمحمد صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لیوانڈوسکی نے پورے سال میں انہتر گول کیے۔

پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی نے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا پلیئرآف ایئر ایوارڈ حاصل کرلیا۔ انہوں نے ایوارڈ کے لیے نامزد برازیلین اسٹار لیونل میسی اور مصرکے محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پولش فٹبالر نے آنجہانی جرمن گیرڈ میولر کاایک سیزن میں تینتالیس گول کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین خاتون فٹ بالر کا اعزاز بارسلونا کی ایلکس پیوٹی لاس نے حاصل کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More