تازہ ترین
کراچی: ڈکیتی کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈکیت زخمی

کراچی: ڈکیتی کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈکیت زخمی

کراچی: (29 جون 2020) بلوچ کالونی کے قریب ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈکیت زخمی۔ مبینہ ڈکیت کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کشمیر پلازہ کے قریب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے کاشف نامی ڈکیت زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین ملزمان لوٹ مار کررہے تھے کہ شہریوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔ جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ڈکیتوں کا ساتھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top