کراچی، موٹرسائیکل ملزمان شہری سے دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں موٹرسائیکل ملزمان شہری سے دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ملازم نیو کراچی کے بینک سے 15 لاکھ روپے لے کر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر دس لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر بینک سے پیچھے لگے ہوئے تھے۔ فیکٹری ملازم کے موٹرسائیکل روکتے ہی ملزمان سامنے آ گے اور جامہ تلاشی لے کر 10 لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فیکٹری ملازم کا چھپایا گیا پانچ لاکھ کا ایک پیکٹ محفوظ رہا۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری ملازم ملزمان سے ہاتھ جوڑ کر رقم کی واپسی کا کہتا رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More