پلیئرآف ایئرایوارڈ،محمد رضوان اورشاہین شاہ نامزد

آئی سی سی نے دو ہزاراکیس کے سرگارفیلڈ سوبرزپلیئرز آف ایئر ایوارڈکی نامزدگیوں کا بھی اعلان کر دیا۔ پاکستان کےدوکرکٹر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی،انگلش کپتان جو روٹ اور کیویز قائد کین ولیمسن کے ساتھ نامزد ہوئے ہیں۔ پاکستان کےچار کرکٹر بابر اعظم، محمدرضوان، شاہین شاہ اورفاطمہ ثنامختلف کیٹیگریزکےلیے نامزدہوئے ہیں۔ رضوان دوکیٹیگری میں نامزد کیے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزاراکیس کے سرگارفیلڈ سوبرز پلیئرآف ایئر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کردیا۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اورفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی نامزد پلیئرز میں شامل ہیں۔ انگلش کپتان جو روٹ اور کیویز قائد کین ولیمسن بھی نامزد ہوئے ہیں۔

دوہزاراکیس میں محمد رضوان نے چوالیس انٹرنیشنل میچوں میں انیس سوپندرہ رنز چھپن کی اوسط سے اسکورکیے۔ جس میں دوسنچریاں شامل ہیں اوربطور وکٹ کیپرچھپن شکار بھی کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے چھتیس میچوں میں اٹھہتر کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انہوں نے صرف نو ٹیسٹ میں سینتالیس وکٹیں لیں۔ بہترین بولنگ اکیاون رنزدےکرچھ وکٹیں رہی۔

جو روٹ نے اٹھارہ میچزمیں اٹھارہ سو پچپن رنزاٹھاون کی اوسط سے چھ سنچریز سمیت بنائے۔ بہترین اسکور دو سو اٹھائیس رنزرہا۔ کین ولیمسن نے سولہ میچوں چھ سوترانوے رنز تینتالیس کی اوسط سے بنائے۔ بطورکپتان تینوں فارمیٹ میں ان کی کارکردگی بہترین رہی اورنیوزی لینڈ نے پہلا ٹیسٹ چیمپئن بنا۔ پاکستان کے چار کھلاڑی پانچ کیٹیگری میں نامزدہوئے ہیں۔ا یوارڈ یافتگان کااعلان چوبیس جنوری کو کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More