دنیا نیوز ٹکر ہیڈ لائن

ریاض:شہزادہ محمد بن نائف اور شہزادہ محمد بن سلمان نےعہدوں کاحلف اٹھالیا

سعودی عرب کی حکومت میں تبدیلی کے بعد شہزادہ محمدبن نائف نے ولی عہد جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان نے نائب ولی عہد کا حلف اٹھالیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نےایک شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ مقرن کو ولی عہد کےعہدے سے سبکدوش کردیا۔اور ان کی جگہ اپنے بھتیجے شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو ولی عہد اور اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد مقرر کیا تھا۔سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےوزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کی علالت کے بعد حکومت میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی۔ شہزادہ سعود الفیصل گزشتہ چالیس سال سے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز تھے۔ان کی جگہ امریکا میں سعودی سفیر عادل الجبیر کو ملک کا نیا وزیر خارجہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ردوبدل کےبعدشہزادہ سعود الفیصل خارجہ امور کے نگران اور حماد السلیم سعودی رائل کورٹ کے سربراہ مقرر کیےگئے ہیں۔

Related posts

کرپشن اور لوٹ مار کی عادت عابد شیر کو ورثے میں ملی ہے، عاجز دھامرا

nehal qavi

حکومت نے بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ویکسین بوسٹر کی قیمت مقرر کر دی

Hassaan Akif

ملک بھر شبِ معراج آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More