ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

کراچی: ملک میں آج پھر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ فی تولہ سونا مزید 100 روپے مہنگا ہوگیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کااضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 26ہزار 100روپے پرپہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 8ہزار110 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں 7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1803 ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More