کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی کا رجحان رہا ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 350روپے کے اضافے سے 1 لاکھ33ہزار500 روپے پرپہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت300 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 14ہزار455 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1945 ڈالرپرآگیا۔