اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

لاہور، امریکی سفیررچرڈ اولسن کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

امریکی سفیررچرڈ اولسن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف اور رچرڈ اولسن کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی۔ شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاک سر زمین سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، پنجاب میں بنیادی تعلیم سب تک پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے صوبے میں ترقیاتی کاموں پر پنجاب حکومت کے کردار کو سراہا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی تمام شعبوں میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Related posts

این اے 122 ووٹ منتقلی کیس: تحریک انصاف کی درخواست مسترد

M.Umair Raza

را ایجنٹ کی گرفتاری سے بھارت کے مذموم مقاصد ظاہر ہوگئے، عمران خان

fariha fatima

گوجرانوالہ: جی ٹی روڈ پر فائرنگ، ایکسیئن واپڈا جاں بحق

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More