لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد:مینارِ پاکستان میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے شفقت محمود کی زیرِصدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں جلسہ گاہ کے روٹ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود کی زیرِصدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں جلسہ گاہ کے روٹ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ اسٹیج کی ساخت اور اس پر براجمان ہونے والے افراد کی فہرست کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ۔

اجلاس میں جلسہ گاہ میں تیاریوں کے حتمی جائزے کی روشنی میں انہیں اطمینان بخش قرار دے دیا گیا ۔جلسے میں میڈیا و سماجی میڈیا کے نمائندوں کو بھی جلسہ گاہ آمد کی دعوت دے دی گئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More