بریگیڈیر ریٹائرڈ شجاع حسن دوبارہ سی ای او پاکستان اسٹیل ملز مقرر

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹی فکیشن جاری کردیئے ہیں ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بریگیڈیر ریٹائرڈ شجاع حسن دوبارہ سی ای او پاکستان اسٹیل ملز مقرر کردیا گیا ۔ شجاع حسن کی تقرری ایک سال کےلیےکی گئی ہے ۔

محمد اظفر احسن چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ جبکہ گریڈ 20 کے محمد ریاض جوائنٹ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔ جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن محمد اشفاق کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واپس کر دی گئی ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More