آج کے دن بھارت کی ناکام مہم جوئی کا جواب دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان فضائیہ نے دو بھارتی فائٹر طیارے مار گرانے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا۔پاکستان فوج کی طرف سے ایل او سی پر شاندار ردعمل دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ سب مادر وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔ صرف ہتھیار یا تعداد ہی نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری مشکل میں کامیابی کا تعین کرتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More