پی پی پر تنقید کا جواب عوامی خدمات کی فراہمی سے دیا، بلاول

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ حکومت پر تنقید کرتا ہے اور کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی پر توجہ نہیں دیتی لیکن ہم نے ان سب کا جواب جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں عوامی خدمات کی فراہمی سے دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے جناح اسپتال میں نو منزلہ سرجیکل کمپلکس اور ریڈیولوجی یونٹ کا افتتاح کیا ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم جناح اسپتال آتے ہیں تو کوئی نیا منصوبہ لے کر اتے ہیں ۔ کراچی کے ہیلتھ کیئر اسٹرکچر میں جناح اسپتال بہترین کردار ادا کررہا ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو متعارف کروایا تھا ۔ جناح اسپتال میں ملک بھر سے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افرادی قوت کی کمی ہےلیکن اس کے باجود کام اچھا ہورہاہے۔اچھے کام کرنے والوں کیلئے سندھ حکوت کی جانب سے ایورڈ کا سلسلہ شروع کیا جانا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق ہم پر تنقید کرے لیکن ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More