کالعدم تنظیم سے معاملات طے ہونا پاکستان کی جیت ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم سے معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔کالعدم تنظیم سے معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا۔پنجاب سمیت ملک میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے مگر موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More