ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے ۔

مسلم لیگ نون کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔ قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر پر آنے بعد خدشہ ہے کہ وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More