جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

اسلام آباد: پاک فوج کا صوبہ بلوچستان کے علاقہ ضلع شیرانی کے قریب جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اور ایف سی بلوچستان امدادی کاموں میں زیادہ سے زیادہ معاونت کر رہی ہے، تاہم آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع شیرانی کے قریب جنگلات میں 18 مئی کو آگ لگی، جنگلات میں لگنے والی آگ کا پھیلاؤ اس وقت پہاڑوں پر 10 ہزار فٹ کی بلندی پر ہے، آگ کا پھیلاؤ اس وقت تک آبادی سے ہٹ کر ہے، گرم موسم کے باعث آگ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ڈی ایم اے امدادی سرگرمیوں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم شیر گلی کےجنگلات میں لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More