عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد:ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، فواد چوہدری اور اسد مجید کےنام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست کی گئی ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی ،قاسم سوری، فواد چوہدری اور اسد مجید کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں مبینہ دھمکی آمیز خط منظر عام پر لانے سے متعلق بھی استدعا کی گئی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت گیارہ اپریل کو ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More