اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

وزیر اعظم سے آج صدر مسلم لیگ کی ملاقات کا امکان

اسلام آباد: (21 دسمبر 2017) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج لاہور میں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے جس میں فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ ایئرپورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے۔

جاتی امرا میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں فاٹا اصلاحات بل پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فاٹا انضمام سے متعلق تحفظات دور کرنے پر بھی بات ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات فاٹا اصلاحات کے معاملے پر فاٹا سپریم کونسل کے جرگہ کی وزیراعظم سے ملاقات بے نتیجہ رہی تھی، فاٹا سپریم کونسل کے ارکان سے ملاقات کی درخواست گذشتہ روزجے یوآئی (ف) کےامیرمولانا فضل الرحمان نےوزیراعظم سے ملاقات میں کی تھی۔سپریم کونسل کے ارکان نے وزیراعظم پر واضح کردیا تھا کہ فاٹا سے متعلق کوئی بھی ایسا فیصلہ قبول نہیں جو قانون اور آئین سے میل نہ کھاتا ہو۔ قبائلی عوام انضمام نہیں الگ تشخص چاہتے ہیں، لہذا فاٹا کی قسمت کا فیصلہ قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ فاٹا کا مسئلہ بات چیت اور عوامی خواہش کے مطابق ہی کیا جائیگا اور حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے قومی مفاد پیش نظر رکھے گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر فاٹا بل پیش نہ ہونے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک بل ایجنڈے میں شامل نہیں ہوتا اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔

اس موقع پر فاٹا سے رکن شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ بل رواں سیشن میں ہی پیش ہوگا، جس پر اسپیکر ایاز صادق سیکریٹری فاٹا پر شدید برہم ہوئے اور انہوں نے سیفران کے وزیر سے کہا کہ فاٹا سیکریٹریٹ کو پارلیمان کی عزت کا کوئی خیال نہیں۔ اپوزیشن روز بائیکاٹ کرتی ہے مگر آپ کو پروا ہی نہیں ہے۔جس پر وزیر سیفران عبد القادر بلوچ کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات بل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، کل تک بل اسمبلی میں پیش ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم سے فاٹا سپریم کونسل کے جرگہ کی ملاقات بے نتیجہ ختم

فیصل آباد ختم نبوت کانفرنس: پانچ ن لیگی اراکین کا مستعفی ہونے کااعلان

 

Related posts

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کیلئے ملزمان کا موقف سننا لازمی نہیں، فروغ نسیم

faraz ahmed

ٹیکسی ڈرائیور بھی قندیل بلوچ قتل کا سہولت کار نکلا

login web

اسلام آباد:ڈاکٹرشاہدکی حالت تاحال تشویش ناک ہے،ڈاکٹر جاوید اکرم

Majid

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More