تازہ ترین
امریکا کا بھارت میں مذہبی پابندیوں پر تشویش کا اظہار

امریکا کا بھارت میں مذہبی پابندیوں پر تشویش کا اظہار

نیویارک: (11 جون 2020) امریکا نے ہٹلر مودی کے بھارت میں مذہبی پابندیوں پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ امریکی مذہبی آزادی کمیشن کے سربراہ سام براؤن بیک کے مطابق کورونا وائرس کا ذمے دار اقلیتوں کو ٹھہرانا کسی صورت درست نہیں۔

امریکا نے ایک بار پھر بھارت پر واضح کیا کہ وہ ملک میں مذہبی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی مذہبی آزادی کمیشن کے سربراہ سام براؤن بیک کے ایک بیان کے مطابق بھارت میں حالات تبدیل نہ ہوئے تو تشدد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھنے میں آیا کہ اقلیتوں کو کورونا وائرس پھیلانے کا ذمے دار قرار دیا جارہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ بھارتی حکومت کو ایسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے جن کے ذریعے اقلیت خود کو بھارت میں غیر محفوظ نہ سمجھیں۔ کورونا کے معاملے پر اقلتیوں کو نشانہ بنانا بند ہونا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی بھارت میں کورونا وائرس کے دوران ممکنہ اقدامات پر گہری نظر ہے اور مودی سرکار کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ صحت کے اقدامات رنگ و نسل کے بلا تفریق ہر ایک کے لیے کیے جائیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top