گوادر میں فوج، بحریہ اور ایف سی کا ریلیف اورریسکیو آپریشن جاری

اسلام آباد: پاکستانی فوج ، بحریہ اور ایف سی کاگوادر میں ریلیف اورریسکیو آپریشن جاری ہے ۔متاثرین میں خیمے،کمبل اورراشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں فوج،نیوی اور ایف سی کا ریلیف اورریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ متاثرین میں خیمے،کمبل اورراشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائے گئے ۔ کولنچ اورسردشت میں امدادی سرگرمیاں شروع کی جارہی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کےسی ون 30 طیاروں کےذریعےپسنی میں امدادی سامان پہنچایاگیا ۔متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں ۔96گھنٹے سےبلوچستان کی ساحلی پٹی شدیدبارشوں کی زدمیں ہے تاہم سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں نقصانات کاتخمینہ لگانےکاعمل بھی جاری ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More