یورپی یونین سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق جنرل ہیڈ کوارٹرز تشریف لائے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیوٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور یورپی یونین کےنمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کے درمیان افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات پر بات چیت کی گئی ۔ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن و استحکام کیلئےپاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان باہمی طورپرفائدہ مندکثیرالملکی تعلقات کو بڑھانےکیلئے پرامید ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More