ریکوڈک کا نیا معاہدہ: وزیر آعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 10 سال کے مذاکرات اور قانونی جنگ کے بعد اب یہ معاہدہ طے پایا ہے۔ اور معاہدے کے تحت بلوچستان میں10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ سے معاہدے کے تحت 8 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ ریکوڈک دنیا میں سونے اور کاپر کی بڑی کان ہے۔ معاہدہ ترقی کے نئے دور میں داخلے کا راستہ ثابت ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More