اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

این اے 246 میں خواتین تبدیلی لائیں گی، ریحام خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس  کی خواتین تبدیلی کے لیئے آگے آئیں اور تیئیس اپریل کو میری لاج رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا ہار نہیں ملا میرا زیو عوام ہیں۔

وزیر اعلی ہاؤس میں اسٹریٹ چلڈرن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کو اسٹریٹ چلڈرن کا سفیر بنانے کا اعلان کیا گیا۔ ریحام خان کے مطابق اسٹریٹ چلڈرن ملک کا ایک اہم مسئلہ ہیں آج ہم میں موجود اسٹریٹ چلڈرن نہیں ہمارے بچے ہیں۔ ریحام خان نے کراچی کے انتخابات کے بارے میں کہا کہ این اے دو سو چھیالیس کی خواتین تبدیلی کے لیئے آگے آئیں۔  ریحام خان کے مطابق الطاف حسین کا ہار مجھے نہیں ملا مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں میرے پاس سب کچھ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ الطاف حسین مجھے تحائف ینے کے بجائے شوکت خانم ہسپتال یا اسٹریٹ چلڈرن کی مدد کریں۔

Related posts

کورنا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتہ کے روز پاکستان پہنچنے کے امکان

Beenish Umer

کراچی: قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

Developer

لندن میں کشمیر کے نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More