الیکشن کمشنرکے خلاف ریفرنس کا مقصد انکو دباؤ میں لانا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے کارنامے عوام کے سامنے آرہے ہیں۔ توشہ خانہ پر ڈاکا ڈالا گیا اس کا جواب کون دے گا ۔ فارن فنڈنگ کا معاملہ چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چار سال عوام جھوٹ پہ جھوٹ سنتے تھے۔یہ سب کچھ اس لیے کے کوئی ان سے ان کی کارکردگی نہ پوچھے۔ پارٹی فنڈنگ کی مد میں 2 کروڑروپے سے زائد رقم ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئیں۔ توشہ خانہ پر ڈاکا ڈالا گیا اس کا جواب کون دے گا؟۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھاکہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس اس لئے لا رہے ہیں تاکہ ایک ماہ کے اندر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ ہوسکے ۔فارن فنڈنگ میں 70 لاکھ ڈالر ڈکلیئرنہیں کیے گئے۔اس کیس میں عمران خان کوسزا ضرور ملےگی۔ 16 بڑے متنازع ذرائع چھپانے کی کوشش کی گئی۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ عمران خان کے جرائم کے تمام ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں سستی دوائی، آٹا چینی، بجلی اورگیس چاہیے یا جھوٹ ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More