سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر فی اونس کم ہوا ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 26ہزار150روپے پر آگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت386 روپے کی کمی سے1لاکھ8 ہزار153 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں28 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1784 ڈالرپرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More