سونے کی فی تولہ قیمت میں450 روپے کی کمی

کراچی: سونے کی قیمت میں چار سو پچاس روپے کی کمی ہو گئی۔ فی تولہ سونا ایک لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو پچاس روپے کا ہو گیا۔

آج صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں450 روپے کی کمی دیکھی گئی ۔ 450 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 28 ہزار650 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 385 روپے کی کمی سے 1لاکھ 10ہزار297 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئے ۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں 14 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1849 ڈالر پر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More