سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی ہوئی ہے ۔ 31 جنوری تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 53 ہزار 964 تھی جو کم ہوکر 52 ہزار 796 رہ گئی ۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران 1182 مقدمات نمٹائے گئے۔31 جنوری تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 53 ہزار 964 تھی جو کم ہوکر 52 ہزار 796 رہ گئی۔

ترجمان سپریم کورٹ نے بتایا کہ یکم فروری سے 31 مئی کے دوران 6 ہزار 509 نئے مقدمات کا اندراج جبکہ 7 ہزار 691 نمٹائے گئے۔گزشتہ چار ماہ سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 کے بجائے 14 ہے۔گزشتہ چار ماہ کے دوران روزانہ 96 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ 67 نئے درج ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ججز کی کمی کے باوجود چار ماہ کے دوران ہر جج نے 549 مقدمات نمٹائے۔گزشتہ برس ججز کی تعداد 17 تھی اور 233 مقدمات ہر جج نے نمٹائے تھے۔2013 میں زیر التوا مقدمات 20 ہزار 517 تھے جو 2021 میں 53 ہزار 560 ہوگئے۔2013 سے اب تک صرف گزشتہ چار ماہ کے دوران مقدمات میں کمی آئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More