فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔ آج فی تولہ سونا 400روپے سستا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 23ہزار 400روپے پرآگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 342 روپے کی کمی سے1لاکھ 5ہزار 796روپے ہوگئی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں 7ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1839ڈالر پر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More