پی ڈی ایم کی لانگ مارچ اور استعفے سے متعلق سفارشات تیار

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق سفارشات تیار کر لیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی ہیں اور کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ لانگ مارچ بھی ہونا چاہیے اور استعفے بھی دینے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کرے گا۔اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More