چین میں توقع سے زیادہ پذیرائی ملی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ چین میں ہماری توقع سے زیادہ ہمیں پذیرائی ملی۔ وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ چینی صدر کے ساتھ اتنی جامع اور مفصل ملاقات پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ چین کے اختتام پر نور خان ایئربیس پہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک منصوبوں سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین افغانستان میں پاکستان کے کردار کا معترف ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے چین کی مکمل یکسوئی ہے۔ بیجنگ میں افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کا اجلاس ہوگا اور مار چ کے آخری ہفتے میں چین کا دورہ کروں گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات ہوئی جس میں چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے عوام کے دلوں میں ہمارے لیے عزت اور محبت ہے اور ہماری توقع سے بھی زیادہ پذیرائی ہمیں ملی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More