سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع

اسلام آباد: سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے متعلقہ بینکوں میں شروع ہوگئی ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں قرعہ اندازی15 مئی کو ہوگی۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے۔ حج درخواستیں نو سے تیرہ مئی تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جائینگی۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی پندرہ مئی قرعہ اندازی ہو گی حج درخواست کے ساتھ پچاس ہزار روپے ٹوکن جمع کروانا ہوگا۔

سعودی عرب کی جانب سے حتمی حج کوٹہ اور حج ایام کے دوران اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری حج اخراجات کا تعین نہیں ہوسکا۔ امسال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات سات سے دس لاکھ روپے ہو سکتے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواست کے ہمراہ کارآمد پاسپورٹ، تین تصاویر، کورونا ویکسین اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

دوسری جانب نجی حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے نجی حج ٹور آپریٹرز کو عوام سے حج اخراجات لینے سے منع کیا ہے۔ نجی حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج اخراجات 14 لاکھ یا اسے بڑھ سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More