الیکشن کمیشن کو ای وی ایم مشین فراہم کرنےکےلئے تیارہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ای وی ایم کےلئے ٹینڈر جاری کرے ۔ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم مشین فراہم کرنےکےلئے تیارہیں ۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈکا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ای وی ایم پر الیکشن کرانے کی بات زرداری دور میں شروع ہوئی۔ ہم الیکشن کمیشن کو ای وی ایم مشین فراہم کرنےکےلئے تیارہیں۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ای وی ایم کےلئے ٹینڈر جاری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سدرن بلوچستان کے لیے اربوں روپے کے پیکج کااعلان بھی کیاجاچکاہے ۔ گیس کے شعبے کی ڈی ریگولرائزیشن کی جارہی ہےجبکہ وادر کے مسائل پر وزیراعظم نوٹس لے چکے ہیں۔ گوادر کے معاملے پر اسدعمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More