ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبہاولپور کور کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے آسرانی اور خیر پور ٹامیوالی میں فارمیشن کی تربیتی سرگرمیاں دیکھیں۔ دورہ بہاولپور کے موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میکنائزڈ دستوں نے فارمیشن کی جارحانہ آپریشنل جنگی ڈرلز کا مظاہرہ کیا جبکہ آرمرڈ، میکنائزڈ انفینٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، ایئر فورس اور لڑاکا ایوی ایشن کے مربوط فائر پاور کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے مختلف ویپن سسٹمز کی فیلڈ فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کے اعلی معیار کو بھی سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More