تازہ ترین
لڑکی کو سرعام بے لباس کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

لڑکی کو سرعام بے لباس کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی:(07 اگست 2020)راولپنڈی پولیس نے لڑکی کو سرعام بے لباس کرنے اور ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم عامر قریشی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے میں لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم عامر قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم عامر قریشی کو متعدد چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، جسے آج ریمانڈ کے لئے عدالت کے روبرو پیش کیا جائےگا،ملزم عامر قریشی کو متاثرہ لڑکی نےعدالت کے سامنے اپنے بیان میں نامزد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس پر واقعے کا مقدمہ پندرہ جولائی کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،دیگر ملزمان ارسلان اکرم اور محسن اکرم عدالت سے سات اگست تک عبوری ضمانت پر ہیں،ملزمان کی عبوری ضمانت عدالت سے منسوخ کروانے کی قانونی کارروائی کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top