راشد منہاس شہید کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی: نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کی والدہ انتقال کر گئیں،بیگم رشیدہ منہاس کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے دستے نے مرحومہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا،نماز جنازہ میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،انہوں نے بیگم رشیدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More