شیخ راشد شفیق 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پراٹک جیل منتقل

مسجد نبوی بے حرمتی مقدمے میں گرفتار رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو تیسری مرتبہ اٹک کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

شیخ راشد شفیق کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد ذیشان کے روبرو پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پولیس پر اظہارِ برہمی بھی کیا۔عدالت نے شیخ راشد شفیق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پراٹک جیل منتقل کرنےکا حکم جاری کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More