مولانا فضل الرحمان وحشی جٹ بن چکےہیں، شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر حیرت ہے لاٹھیوں کی بات کررہے ہیں، ان سے کہنا چاہتا ہوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نکل جائیں گی آپ دھر لیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا، وزیرداخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان وحشی جٹ بن چکےہیں، ان سے کہنا چاہتا ہوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نکل جائیں گی وہ دھر لیے جائیں گے، ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار فضل الرحمان ہوں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ق لیگ اور اتحادی عمران خان کا ساتھ دیں گے، پچیس مارچ کے بعد اتحادیوں اور دیگر کا پتہ چل جائے گا ، وزیرداخلہ نے کہا اچھی بات ہے کہ اسٹیبلشمینٹ کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں ورنہ کل کو اپوزیشن والے روئیں گے کہ ہارے کیوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More