اکتوبر نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری کر لے۔

اپنے بیان میں انہوں کہا کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کیلئے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے، سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شاید کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی،آج ہمارے پاس خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More