ضمنی انتخابات نے ن لیگ کا جنازہ نکال دیا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں پنجاب کے ضمنی انتخابات نے ن لیگ کا جنازہ نکال دیا ہے، آصف زرداری نے ن لیگ کو دفن کیا، فضل الرحمان آکر قل پڑھائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات ایک لیباریٹری ٹیسٹ تھا جس میں قوم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ کل پنجاب میں صاف اور شفاف الیکشن سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی عزت ملی عوام کی خوشی اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنا کام اور سیاستدان اپنا کام کریں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات نے لکشمی چوک پر ن لیگ کا جنازہ نکال دیا ہے۔ رات سے ن لیگ والوں کو چُپ لگی ہوئی ہے، آصف زرداری نے ن لیگ کی سیاست دفن کر دی۔ مولانا فضل الرحمان آکر قل پڑھائیں۔

شیخ رشید کے مطابق شہباز شریف صرف سی ڈی اے کے وزیراعظم رہ گئے ہیں بولے شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ ایک ہفتے میں حکومت تحلیل کردی جائے اور مشاورت سے ایک نگراں حکومت تشکیل دی جائے۔ جلد از جلد عام انتخابات پاکستان کے مفاد میں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More