جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس حکومت کو لانے کا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔ اگر دھاندلی ہوئی اور جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔ 17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے۔

شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ 17 جولائی کو تحریکِ انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ شیخ رشید نے سابق وزیرِ خزانہ اور وزیر اعظم سے متعلق کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کو ملک میں آنے سے کس نے روکا ہے؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More