اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ناکامی ہوگی،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ناکامی ہو گی، عدم اعتماد کیلئے ایک سو بہتر افراد اپوزیشن نے لے کر آنے ہیں، ہاریں گے تو کہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اور انہوں نے غلطی کی تو انکی سیاست دفن ہوجائے گی۔ اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی بات ہے۔تحریک عدم اعتمادعمران خان کیلئے”تحریک اطمینان “ہوگی اور اس میں اپوزیشن ناکام ہوگی جس کے بعد وزیراعظم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی مارچ سے مسئلہ نہیں، پہلے ہی کہا تھا یہ 23 مارچ کو لانگ مارچ نہیں کریں گے،پیپلزپارٹی نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے راستہ بدلا جو خوش آئند ہے ہم انہیں متبادل راستہ اور جگہ دیں گے، خواتین مارچ کی بچیوں کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ بے شک وہ مارچ کریں لیکن جگہ کا انتخاب سوچ کرکریں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آزاد خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں، دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں،غیرملکی طاقتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں،اپوزیشن حالات کے تقاضوں کو نہیں سمجھ رہی ہے۔بات چیت کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہونے چاہئے۔پشاور دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ پشاور دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کا پتہ چلا لیا، چھ ملزمان تک پہنچ گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More